31 جولائی، 2017، 11:01 AM

روس کا 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم

روس کا 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم

امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتین نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پوتین نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے چند روز پہلے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ روس پر پابندیاں امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے باعث عائد کی گئی ہیں جس کے بعد روسی صدر نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ 755 امریکی سفارتکار یکم ستمبر تک روس چھوڑ دیں۔ امریکی سفارتی مشنز کے 755 ارکان کے نکلنے کے بعد ماسکو میں امریکی عملے کے ارکان کی تعداد 455 ر ہ جائے گی جو اس عملے کے برابر ہوگی جو روس کا امریکہ میں تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ تاریخ میں کسی ملک سے ایک وقت میں سفارت کاروں کی یہ سب سے بڑی بے دخلی ہے۔

News ID 1874231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha